ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں اور ہنگو میں آپریشن اور حملے، 11 افراد ہلاک، 2 اغوا
👁️ 370 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں اور ہنگو میں آپریشن اور حملے، 11 افراد ہلاک، 2 اغوا
لکی مروت/بنوں/ہنگو (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کچھ بازیاب ہوئے۔
لکی مروت: تین لاشیں برآمد
ڈیلی اردو کے مطابق لکی مروت میں ٹوچی پل کے قریب مروت کنال روڈ پر پرانی پولیس چوکی کے نزدیک تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد حاجی فرمان اللہ، ولی اللہ اور عطاء اللہ ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی افراد ہیں جنہیں چند روز قبل لکی مروت سے اغوا کیا گیا تھا۔ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب مروت بیٹنی قومی تحریک کے سرکردہ رہنما ولی اللہ، عطا اللہ اور فرمان اللہ کو بنوں کے علاقے پیپل بازار سے اغوا کیا گیا تھا۔
بنوں میں دو دہشت گرد ہلاک
بنوں کے تھانہ ڈومیل میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد، راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان، ہلاک ہو گئے۔ راشدین 2025 میں سی ٹی ڈی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جبکہ خالد عثمان کئی حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ موقع سے اسلحہ، گرینیڈ اور کالعدم کارڈز برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: کمانڈر سمیت 7 ہلاک
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں درابن اور کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈاپور گروپ کا اہم کمانڈر رضوان عرف وقاص سمیت سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تاہم اس کارروائی کے دوران پاک آرمی کے میجر سبطین بھی ہلاک ہو گئے۔
ہنگو اسنائپر حملہ
ہنگو میں دہشت گردوں کے ایک اسنائپر حملے میں فرنٹیئر کور کے نائب صوبیدار رحمت اللہ ہلاک ہوئے۔
بنوں سے دو سرکاری ملازمین اغوا
بنوں میں طالبان نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کے دو ملازمین، گل رحمان اور نصیب اللہ، کو اغوا کر لیا۔
بنوں ٹرک ڈرائیورز بازیاب
دریں اثنا، بنوں پولیس نے اغوا کیے گئے تینوں ٹرک اور ڈرائیورز کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا۔
واقعہ جانی خیل کے قریب پیش آیا تھا، جہاں دہشت گردوں نے ٹرکوں کو روک کر ڈرائیورز کو یرغمال بنایا تھا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے فوری طور پر سخت ایکشن کا حکم دیا اور پولیس نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔ پیشہ ورانہ حکمت عملی، جدید ٹریکنگ ٹیکنالوجی اور مقامی مشران کے تعاون سے کارروائی مؤثر انداز میں مکمل ہوئی اور تمام مغوی محفوظ طور پر بازیاب ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C