ڈیرہ اسماعیل خان: امام کا تختہ الٹ کر مصلے پر قبضے کی کوشش ناکام، مسجد میدان جنگ بن گئی
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: امام کا تختہ الٹ کر مصلے پر قبضے کی کوشش ناکام، مسجد میدان جنگ بن گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہمت میں مسجد میدان جنگ بن گئی، ڈیرہ کے نواحی علاقہ ہمت میں شاگرد کی ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی استاد و امام مسجد کے مصلیٰ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش، استاد اور مقتدیوں نے انہیں پکڑ کر لاتوں مکوں اور جوتوں سے ان کی درگت بنا ڈالی، فریقین کی لڑائی میں مسجد میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، پولیس کی فریقین کو معاملہ حل کرنے کے لئے دویوم کی مہلت، ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ ہمت میں مسجد اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب مسجد کی امامت حاصل کرنے کے لئے شاگرد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی استاد اور امام مسجد کے مصلیٰ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے استاد اور مسجد کے مقتدیوں نے ناکام بناتے ہوئے شاگرد اور اس کے ساتھیوں کی خوب درگت بنا ڈالی، بتایا گیا ہے کہ علاقہ ہمت میں ماہ رمضان کے دوران ایک مسجد کے امام نے اپنے شاگرد کو دوسری مسجد میں ماہ رمضان کے دوران نماز تراویح پڑھنے بھیجا جہاں اس نے ماہ رمضان کی نماز تررایح پڑھانی شروع کی لیکن امام کے پیچھے موجود سامع نے روزانہ ہی شکایت کی کہ امام صاحب جو کچھ پڑھ رہے ہیں اس کی کچھ سمجھ نہیں آرہی، مسئلہ کے حل کے امام کے استاد سے رابطہ کیا گیا جس نے اسے بھیجا تھا،استاد نے اپنا حافظ قرآن وہاں سامع بھیجا، اس نے بھی امام کے بارے میں کچھ سمجھ نہ آنے کی شکایت کی، اب استاد خود وہاں سامع کے حیثیت سے نماز تراویح پڑھنے آئے اور نماز تراویح کے دوران انہوں نے بھی شاگرد کی دس سے زائد بار غلطیوں کی نشاندہی کی۔ اب مسجد کے منتظیمین نے دسویں روزے پر شاگرد کو مسجد سے فارغ کردیا لیکن شاگرد نے مسجد کو چھوڑنے سے انکار کردیا کہ اب اسے کسی بھی اور مسجد میں مصلیٰ نہیں ملے گا لہذا اسے مسجد منتظیمین ہرجانے کے طور پر ایک لاکھ روپے ادا کریں، استاد تک بات پہنچنے پر استاد نے اپنی طرف سے پچاس ہزار روپے اسے دے کر معاملے کو رفع دفع کیا اور شاگرد وہ مسجد چھوڑ کر چلا گیا، اب ماہ رمضان اور عید الفطر گزرجانے کے بعد شاگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ اپنے استاد کی مسجد علاقہ ہمت میں جاپہنچا اور ان کے مصلیٰ پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور اپنے مسجد سے نکالے جانے پرانہی کو ذمہ دار ٹہرایا، تاہم استاد اور مقتدیوں نے شاگرد کی اس کوشش کو ناکام بنانے ہوئے لاتوں، مکوں اور جوتوں سے ان کی خوب تواضع کی۔ اطلاع پر صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے فریقین کو افہام تفہیم سے مسئلہ حل کرنے کے لئے دو یوم کی مہلت دی ہے بصورت دیگر ان قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C