ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن: میجر سبطین سمیت 2 اہلکار ہلاک، 3 دہشت گرد مارے گئے
👁️ 1820 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن: میجر سبطین سمیت 2 اہلکار ہلاک، 3 دہشت گرد مارے گئے
واشنگٹن (ش ح ط ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاکستانی طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سبطین رضا ہزارہ سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈا پور گروپ کے تین دہشت گرد بھی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
دریں اثنا، تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں انچارج چیک پوسٹ احمد نواز ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق، اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔
پولیس اہلکار احمد نواز کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
اس سے قبل 20 مارچ 2025 کو تحصیل کلاچی کے علاقے کڑی ملنگ میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس کارروائی میں ایس ایس جی کمانڈو پاوندہ بٹالین کے کیپٹن حسنین جٹ سمیت تین اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C