ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں کا حملہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں کا حملہ
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میںدرابن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے جس باعث پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ایس ایچ او عطا اللہ چودری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھاری نفری تھانہ درابن کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیاتھاجس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے اور تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ کیمروں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ پر 30 مسلح افراد کا حملہ کردیا، جو ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچروں سمیت بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا، کیمروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور 40 منٹ تک تھانے پر فائرنگ کرتے رہے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصل درابن جوڈیشنل کمپلس کے قریب پیش آیا تھا دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9169 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C