25/October/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آور حملے سے پہلے مارے گئے

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آور حملے سے پہلے مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خودکش حملہ آور حملے سے پہلے مارے گئے

ڈی آئی خان (س ت ح ز ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضکع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیخ یوسف اڈہ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود پر خودکش حملے ناکام بنا دئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان تھانہ صدر کے ساتھ امن کمیٹی کے دفتر پر خودکش بمبار حملہ سے پہلے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق خودکش کا ٹارگٹ کمانڈر امن کمیٹی نور عالم محسود تھا، خودکش حملہ اوروں کو دیکھتے ہی امن کمیٹی کے رضا کاروں نے فائرنگ شروع کردی۔

ڈی ایس پی تھانہ صدر کے مطابق فائرنگ سے 2 خودکش موقع پر ہلاک ہوگئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C