25/September/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 13 دہشت گرد ہلاک

👁️ 273 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 13 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 13 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق، یہ کارروائی 24 ستمبر 2025 کو درابن علاقے میں کی گئی، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

 

ڈیلی اردو کو سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈا پور گروپ سے تھا۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں باقی انڈین حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C