22/December/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دہشت گرد غفور احمد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے نےخفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کی۔

آپریشن پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی، فائرنگ رکنے پر ایک دہشت گرد کی لاش پڑی پائی جس کی شناخت غفور احمد ولد خان زمان سکنہ مانجھی خیل ضلع ٹانک سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول نائن ایم ایم بور ،چار عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کوپولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی ایک اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کا سرگرم دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم گرفتار ہوگیا۔

دہشتگرد گل یوسف کرنل مجیب الرحمن ،کیپٹن سکندر سہیل کو ہلاک کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے، بھتہ خوری اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشتگرد کو جدید ٹیکنیکل طریقہ سے ضلع ٹانک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C