ڈیرہ اسماعیل خان: گیس کمپنی کے پانچ ملازمین نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا
👁️ 288 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: گیس کمپنی کے پانچ ملازمین نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر زڑکنی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس پائپ لائن کمپنی سر ڈگر کیمپ درابن کے پانچ ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کمپنی کے ملازمین ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اور تمام افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا ہونے والوں میں فورمین خورشید، پنجاب سے تعلق رکھنے والے خالد مشتاق، ڈرائیور رمضان، لکی مروت کے عدنان اور مسیحی ورکر سورج کمار شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C