ڈیورنڈ لائن پر جھڑپیں: افغان فورسز کا 19 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیورنڈ لائن پر جھڑپیں: افغان فورسز کا 19 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں پاکستان اور افغانستان کو تقسیم کرنے والی ‘ڈیورنڈ لائن’ پر مختلف مقامات پر پاکستانی سرحدی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔
وائس آف امریکہ کی افغان سروس کے مطابق طالبان نے پاکستانی سرحدی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ‘جوابی آپریشن’ کا نام دیا ہے۔
طالبان حکام کے مطابق پاکستان سے متصل صوبہ پکتیا اور خوست کے اضلاع دانِ پٹھان اور علی شیر کے سرحدی علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں سرحد پار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
طالبان کے نائب وزیرِ خارجہ اور وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شر پسند عناصر کے ٹھکانوں اور ان کے حامیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ افغان طالبان داعش خراساں کے لیے اس طرح کے حوالہ جات کا استعمال کرتے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے حامی میڈیا آؤٹ لیٹس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی علی الصباح تقریباً چار بچے آپریشن شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
افغانستان کے مقامی ریڈیو ‘حریت’ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران پاکستان کے 19 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں جب کہ سرحد پر لڑائی اب رک چکی ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے وائس آف امریکہ کو تصدیق کی ہے کہ طالبان نے سرحد پر چار پاکستانی سیکیورٹی پوسٹوں اور دیگر تنصیبات پر حملے کیے جس پر جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دونوں ملکوں کی سرحد پر یہ جھڑپیں ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب پاکستان کی جانب سے منگل کو افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں مبینہ فضائی کارروائی کی گئی تھی جس میں افغان طالبان کے مطابق 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بیشتر پاکستانی مہاجرین تھے۔
افغان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ پکتیکا حملے کا جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 364 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C