ڈی آئی خان : دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس میں گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا
👁️ 450 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس میں گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ دہشتگردی سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان نے مقدمہ نمبر 119/2025 میں گرفتار ملزمان کی دو، دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کیے۔
یہ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب انسپکٹر ظفر علی شاہ کی مدعیت میں امداد اللہ ولد شیخ یسین بھٹی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں دفعہ 120-B، 21(2)، 21(3)، 11-F2 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق امداد اللہ کے قبضے سے چار عدد پاکٹ فون، واکی ٹاکی اور موبائل فون برآمد کیے گئے تھے، اور ملزم نے دورانِ تفتیش بیان دیا تھا کہ وہ کمانڈر ریاض عرف ملنگ کا تربیت یافتہ کارندہ ہے، جس کے حکم پر یہ سامان شارجہ مارکیٹ کارخانو سے خریدا گیا تاکہ دہشتگرد گروہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے دوران رابطے میں رہ سکیں۔
مزید برآں، تفتیش کے دوران ارشد ولد عارف خان قوم جاجی سکنہ باڑہ اور محمد حذیفہ ولد نصیر محمد سکنہ نیو حیدرآباد کو بھی دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان ملزمان کی جانب سے سردار سیف الرحمن خان ایڈوکیٹ ہائیکورٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد، عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روپے کے دو عدد ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی پیروی ڈی پی پی نے کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C