کابل: محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی ملاقات، دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
👁️ 448 بار دیکھا گیا
کابل: محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی ملاقات، دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
کابل (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں انسداد دہشتگردی، سرحدی دراندازی، کالعدم تحریک طالبان، منشیات کی اسمگلنگ اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ جیسے حساس معاملات زیر غور آئے۔
ملاقات میں دونوں وزراء نے سرحد پار دہشتگردی کے تدارک اور مشترکہ تعاون کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ افغان سرزمین کو دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیمیں دونوں ممالک کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، اور ان کا قلع قمع باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی اور مستقبل میں قانونی داخلے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کی، لیکن اب سرحدی نظم و نسق اور قانون پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
کابل پہنچنے پر افغان نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے محسن نقوی کا پرتباک خیرمقدم کیا، جبکہ افغان وزارت داخلہ آمد پر سراج الدین حقانی نے ان کا استقبال کیا۔ محسن نقوی کے ہمراہ نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C