کارگل جنگ: ملکی دفاع کیلئے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 83 بار دیکھا گیا
کارگل جنگ: ملکی دفاع کیلئے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کارگل کے ہیروز کی جرات، بہادری اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے جان کی قیمت ادا کر کے مادر وطن کی حفاظت کی، ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی کے بیٹوں کا شیوا ہے۔
…”There is nothing more honourable than laying one’s life for defence of the motherland. Nation is proud of its gallant sons for valour & unwavering allegiance to defend the country, regardless of the cost”. COAS (2/2)#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2020
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عظیم شہدا صوابی، خیبرپختونخوا اورغذرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق شہدا نے اپنے خون سے ہرمشکل کے خلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C