کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے خطرات کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس معطل
👁️ 365 بار دیکھا گیا
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے خطرات کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس معطل
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دو روز (25 اور 26 اگست) کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ ریلوے کے ایک سینئر اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ اسی وجہ سے پیر کی صبح ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل 11 سے 14 اگست تک بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کی سروس معطل رہی تھی۔
یاد رہے کہ مارچ 2025 میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا، جس میں عسکری اہلکاروں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ فوجی کارروائی میں 33 حملہ آور مارے گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
بلوچستان اور دیگر صوبوں کے درمیان فی الحال صرف دو ٹرینیں چلتی ہیں: جعفر ایکسپریس (کوئٹہ–پشاور) اور بولان میل (کوئٹہ–کراچی)، جس میں جعفر ایکسپریس روزانہ جبکہ بولان میل ہفتے میں صرف دو دن چلتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15587 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11874 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7477 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C