کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے پیش امام کی سحری کے وقت ہلاکت
👁️ 126 بار دیکھا گیا
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے پیش امام کی سحری کے وقت ہلاکت
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع خیر آباد میں سحری کے وقت مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مقتول شیراز زادہ جمیعت کے نائب امیر اور الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے اور نماز پڑھانے کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری گئی، جو ان کی ہلاکت کا سبب بنی۔ ان کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ہلاکت کے معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ مقتول کے ساتھ موبائل فون یا کوئی قیمتی چیز نہیں چھینی گئی، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا کسی دشمنی کا نتیجہ تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس ہلاکت کی نوعیت پر غور کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کے پس پردہ وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C