06/October/2024

کراچی : سی ٹی ڈی کی کاروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں‌2 دہشتگرد ہلاک

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی : سی ٹی ڈی کی کاروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں‌2 دہشتگرد ہلاک

کراچی : سی ٹی ڈی کی کاروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں‌2 دہشتگرد ہلاک

کراچی ( ڈیلی اردو )کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد مارے گئے۔شیر شاہ اکبر روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حافظ قاسم اور عثمان مارے گئے ، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانےکا سامان ، ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ برآمد ہوئی۔

مقابلے میں ہلاک حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ لشکر جھنگوی کراچی کے امیر حافظ قاسم رشید اور عثمان نے 7 جولائی کو سی ٹی ڈی افسر علی رضا کو قتل کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ حافظ قاسم اور عثمان براہ راست قتل میں ملوث ہیں .

رپورٹ کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے سید احمد حسن اور دیگر نے سہولیت کاری کی تھی پولیس نے دونوں کو کینٹ سٹیشن سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش حافظ قاسم رشید اور عثمان کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C