کراچی سے انتہائی مطلوب کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار
👁️ 108 بار دیکھا گیا
کراچی سے انتہائی مطلوب کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں سٹی پولیس کا گینگ وار سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی امجد حیات کا کہنا ہے ملزم پولیس کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔
ایس ایس پی امجد حیات کے مطابق ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم بلڈرز، تاجروں، دوکانداروں سمیت کاروباری شخصیات کو بھتہ کی پرچیاں دیتا تھا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم گینگ وار کے رکن وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے کہنے پر وارداتیں کرتا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ملا بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکوں اور قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، یہ سال 2012 سے مذہبی جماعت کے یونٹ انچارج کے ساتھ رمضان اور ربیع الاول میں چندے کی رسیدوں کے زریعے چندہ جمع کرتا رہا ہے۔
امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل عرف ملا نے 2015 میں لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے گروہ میں شمولیت اختیار کی، فیصل ملا اپنے شوٹروں اشفاق کیپٹن اور منور کے ذریعے ہینڈ گرینیڈ کے حملے، ٹارگٹ کلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ وصولی کی وارداتیں کرواتا رہا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ملا، وسیع اللہ اور ایاز زہری کے حکم پر علماء سمیت سیاسی جماعت کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے، دہشت گرد اولڈ سٹی ایریا میں مختلف تاجروں اور بلڈروں سے بھتہ نہ دینے پر قاتلانہ حملے بھی کرواتا رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم اس سے قبل گرفتار نہیں ہوا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد رائفل بھی برآمد ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C