کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سید ولی کے بھانجے کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد کراچی میں قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے جنید شیخ نے بتایا کہ ملزم جہانزیب کو گرفتار دہشت گردوں کی نشاندھی پر سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا، جو کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سیدولی کا بھانجا ہے۔
ایس آئی یو اور سی آئی اے نے چند روز قبل قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد محمد کمال خان اور عبد القادر کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے دوسرے دہشتگرد اور بھتہ خور کی کراچی میں موجودگی کی نشاندھی کی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو نے میٹروول، سائیٹ ایریا سے ملزم جہانزیب ولد عبد البار یاور محسن کو گرفتار کیا۔
ٹی ٹی پی کمانڈر سید ولی افغانستان سے کراچی میں موجود تاجروں، ڈاکٹروں اور دیگر افراد سے بذریعہ واٹس ایپ بھتہ طلب کرتا ہے اور اس کا بھانجا جہانزیب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سید ولی کی ایما پر بھتہ وصول کرتا ہے۔
ملزم جہانزیب نے اپنے ساتھی ملزمان محمد کمال خان، عبد القادر اور عبد الماجد کے ساتھ مل کر بھتہ نہ دینے پر بنارس میں قیوم گوشت والے کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 20/2023 جرم دفعہ 384/385/302 ت پ 7ATA r/w تھانہ پیرآباد کراچی میں درج ہے۔ ملزم جہانزیب کو اس مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے ماموں سید ولی کے کہنے پر رواں سال کراچی میں تاجروں، ڈاکٹروں و دیگر افراد سے بھتہ طلبی کے انکشافات کیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 37 دہشت گرد ہلاک، افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں 3 ٹھکانے تباہ
21/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C