کراچی سے حزب الاحرار کے چار دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
👁️ 43 بار دیکھا گیا
کراچی سے حزب الاحرار کے چار دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھو پیر سے بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم حزب الاحرار کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد منگھوپیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قاری عالمگیر، محمد زاہد عرف قاری، محمد کاشف عرف کاشی اور محمد یوسف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، تاجروں کے موبائل فون، کاروباری جگہیں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو بناتے تھے، معلومات افغانستان میں موجود حزب الاحرار (کالعدم ٹی ٹی پی اور مہمند گروپ)کے کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب الاحرار کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار نے رواں ماہ میں مختلف ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C