کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اینٹی ٹیرارزم فنانسنگ یونٹ نے کراچی کے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔
آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق وزیرستان سے ہے، جو حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کے لیے کراچی واپس آئے تھے، ملزمان کو سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش اینٹی ٹیرارزم یونٹ نے گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C