کراچی طیارہ حادثہ: ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپے ملیں گے، ترجمان پی آئی اے
👁️ 113 بار دیکھا گیا
کراچی طیارہ حادثہ: ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپے ملیں گے، ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک گنجان آبادی میں کریش ہونے والا ہوائی جہاز اے 320 ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر (3 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد) میں انشورڈ تھا جس سے ہر مسافر کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ ایچ خان نے نجی ٹی وی چینل ڈان کو بتایا کہ ’اے پی-بی ایل ڈی 2274 طیارے کے ڈھانچے کی انشورنس ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر تھی جسے پی آئی اے نے لیز پر حاصل کیا تھا‘۔
رپورٹ کے مطابق ہوا بازی میں ’ڈھانچے کی انشورنش‘ طیارے کو پہنچے والے عملی نقصان کو پورا کرتی ہے چاہے نقصان زمین پر ہوا ہو یا فضا میں پہنچا ہو۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سرکاری کمپنی ہونے کی حیثیت سے نیشنل انشورنش کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) انشورر ہے اور مارش کمپنی انشورنس کی بروکر ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی جی ری انشورر ہے، ری انشورر وہ کمپنی ہوتی ہے جو انشورنس کمپنی کو مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
پی آئی اے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ انشورنس سرٹیفکیٹ کے مطابق این آئی سی ایل 30 دسمبر 2019 سے 29 دسمبر 2020 تک کے لیے پی آئی اے کی ’ملکیت میں چلائے جانے والے‘ تمام طیاروں کے فلیٹ (بیڑے) کو انشورڈ کیا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیلیسٹیکل ایوی ایشن ٹریڈنگ 34 لمیٹڈ آئر لینڈ کی ملکیت تھا جو پی آئی اے کے بجائے انشورنس کی رقم حاصل کرے گی۔
خیال رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز رن وے سے محض چند سو میٹرز کے فاصلے پر رہائشی آبادی میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کے عملے کے 8 اراکین سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔
مسافروں کے بارے میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وہ بھی این آئی سی ایل سے 50 لاکھ روپے فی کس کے عوض انشورڈ تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’ہر مسافر کے اہلِ خانہ کو تدفین کے انتظامات کے لیے 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے قانونی ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس کی ادائیگی کی جائے گی’۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے قانونی کارروائیاں پوری کرنے کے بعد ہر متاثرہ خاندان کی جانب سے کلیم جمع کروائے گی، ساتھ ہی حویلیاں طیارہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آخری مرتبہ انشورنس کی رقم ملنے میں 5 سے 6 ماہ لگے تھے۔
دوسری جانب طیارہ حادثے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حکام کا کہنا تھا کہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن کی متاثرہ گلی کو ایک سے 2 روز میں کلیئر کردیا جائے گا۔
اس ضمن میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا تھا کہ طیارے کے ڈھانچے کو کراچی ایئرپورٹ کے خالی ہینگر میں لے جا کر تحقیقات کے لیے دوبارہ جوڑا جائے گا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے پی آئی اے کے چیف ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C