کراچی میں فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما کا بیٹا سمیت 2 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
👁️ 378 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما کا بیٹا سمیت 2 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد ٹارگٹ کلنگ کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت سید مظہر عباس اور علی وارث کے ناموں سے کی ہے، جن میں علی وارث شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ رجب علی بنگش کے بیٹے تھے۔ زخمیوں میں علی حسن، محمد علی اور حبیب شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس افسر اسد رضا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین ایک تیل کی دکان پر بیٹھے تھے کہ ملزمان نے کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان سید علی احمد زیدی نے واقعے کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مقتولین کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے تھا اور ان کا تعلق پاراچنار اور کوہاٹ سے تھا۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، تاہم بعد ازاں احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال ہوا اور جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تفتیش کو مختلف زاویوں سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4852 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C