کراچی میں ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، زینبیون بریگیڈ کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کراچی میں ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، زینبیون بریگیڈ کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک سابقہ پولیس اہلکار رہ چکا ہے۔
BIG BREAKING:
Pakistani Counter-Terrorism Dept (CTD) has arrested two IRGC-trained Shi'ite militants of Zainabiyoun Brigade in a raid in Karachi city. One of them is an ex-cop.
The CTD press release confirms that both were trained in Syria. The press release doesn't name Iran… pic.twitter.com/h3HoSncS2m
— FJ (@Natsecjeff) November 26, 2023
انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان شام سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم شدت تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ ملزمان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی سپیشل سکوارڈ سے ہے، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں اور اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے نشانے پر کچھ غیرملکی افراد بھی تھے، ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے اور 1994 میں برطرف ہوا تھا، ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔
ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم زینبیون بریگیڈ کو جنوری 2019 میں امریکا نے بلیک لسٹ میں شامل کرلیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو شام میں لڑنے کے لیے بھیجا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C