کراچی میں پراسرار دھماکا، دو افراد زخمی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی میں پراسرار دھماکا، دو افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نیپئر پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نیپیئر تھانے کے علاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی نوجوانوں میں 22 سالہ بابر اور21 سالہ دانیال کو گردن اور سینے پر زخم آئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت زخمی نوجوان آگ جلا کر ہاتھ سیک رہے تھے، اسی دوران دھماکا ہوا۔
زخمی ایک نوجوان پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ پرسرار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور دیگر پولیس و رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکٹھا کر رہا ہے جس کی ٹیم علاقے کو کلیئر کرکے بتائے گئی کہ دھماکہ کس چیز کا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C