کراچی میں پولیس افسر محمد خان ابڑو ٹارگٹڈ حملے میں ہلاک
👁️ 436 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس افسر محمد خان ابڑو ٹارگٹڈ حملے میں ہلاک
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بن قاسم ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد خان ابڑو کو ہلاک کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
بن قاسم پولیس کے ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق اے ایس آئی محمد خان ابڑو اپنی کار سے اپنے گھر کے باہر اتر رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات کے دوران یہ تعین کیا جائے گا کہ قتل دہشت گردی کے باعث ہوا یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا۔
مقتول اے ایس آئی محمد خان ابڑو قبل ازیں گھگھر پھاٹک پولیس پوسٹ کے انچارج رہ چکے تھے اور اس وقت اسٹیل ٹاؤن پولیس میں تعینات تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے علاقے کی پہلے ریکی کی اور فائرنگ کے وقت ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی کارروائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C