کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اورکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے دو خطرناک دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کارندے گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد کمال اورعبدالقادر شامل ہیں، اور دونوں دہشت گرد قتل اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک مجرم ہیں، انہوں نے افغانستان میں موجود قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کے انکشافات کیے ہیں۔
ایس آئی یو کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کراچی صدر کے ایک تاجر سے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ طلب کیا، کس کا مقدمہ تھانا پریڈی میں زیر تفتیش رہا، جب کہ دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر بنارس میں قیوم گوشت والے کو دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے بنارس میں بیف سینٹر اور پینٹ والے سے بذریعہ پرچی بھتہ طلب کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے گلشن معمار میں افغان شہری سعید احمد کو شک کی بنیاد پر قتل کیا، دہشت گردوں کو شبہ تھا کہ سعید طالبان کی امریکی ایجنسی کیلیے مخبری کرتا تھا، اس قتل پر ان کی قیادت نے افغانستان سے بطور انعام 20 لاکھ روپے بطور انعام بھیجے، جو انہوں نے آپس میں تقسیم کرلی تھی۔
ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے انکشافات سے متعلقہ تھانہ جات کو مطلع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 37 دہشت گرد ہلاک، افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں 3 ٹھکانے تباہ
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C