کراچی میں 3 دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
کراچی میں 3 دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں 3 دھماکوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایک دھماکا کیماڑی آئل ٹرمینل کے قریب ہوا جہاں ٹینکر کا ٹائر تبدیل کرنے میں استعمال کیے جانے والے ایکسٹینشن پائپ میں موجود بارود ہتھوڑے کی ضرب لگتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹینکر کے ٹائر کی تبدیلی کے دوران استعمال کیے گئے وہیل بولٹ اوپنر میں لگائے گئے ایکسٹینشن پائپ میں تقریباً ساڑھے تین سو گرام بارودی مواد موجود تھا جو دراصل دیسی ساختہ پائپ بم تھا اور وہیل بولڈ کھولنے کے لیے پائپ پر جیسے ہی ہتھوڑا مارا گیا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ زخمی ہونے والے 3 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کیماڑی آئل ٹرمینل انتہائی حساس تنصیب ہے اور اس واقعے میں کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا تاہم ٹرمینل بڑی تباہی سے بچ گیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے پر نامعلوم دہشت گرد موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو تھانے کے مرکزی گیٹ کے باہر ہی گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے زمین پر گڑھا پڑ گیا جبکہ 2 پولیس اہلکار سعید اور عمر فاروق زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال لیجایا گیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے جانے والا دستی بم روسی ساختہ RDG-1 ہے جس کا لیور اور دیگر ٹکڑے جائے وقوعہ سے ملے ہیں جبکہ مومن آباد تھانے میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے خراب تھے جس کے باعث حملہ آوروں کی فوٹیج نہیں مل سکی۔
ادھر ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس سے متصل پیٹرول پمپ پر پر اسرار دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملبے تلے دب کر 2 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
پیٹرول پمپ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ دھماکہ پیڑول پمپ کے الیکٹرک روم میں شارٹ سرکٹ سے ہوا ہے اور الیکٹرک روم کی دیواریں بھی گر گئیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C