کراچی پولیس نے بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کراچی پولیس نے بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیر شاہ پولیس نے پراچہ قبرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 عدد پستول، منشیات اور موٹر سائیکل موٹر سایئکل سمیت دیگر حساس آلات بھی برآمد ہوئے۔
کراچی پولیس کے مطابق ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے۔ ملزم اس سے قبل سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔
فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لال قلعہ دھماکا کیس: دو ملزمان کا سازش میں ملوث ہونے سے انکار، این آئی اے نے الزامات کے حق میں شواہد پیش کردیے
15/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
دمشق کے نواحی شہر جرمانا میں گاڑی کے اندر دھماکا، بچی سمیت 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
15/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس 1500 سے 2500 بیلسٹک میزائل موجود ہیں ، امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ
15/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
14/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران ضبط شدہ امریکی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی سے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے لگا، پاسدارانِ انقلاب
14/November/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26469 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15699 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11995 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9378 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7642 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5649 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C