کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 248 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے مضافات میں ہونے والے ایک ’مقابلے‘ کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس آئی یو کے ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق یہ مقابلہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور عسکریت پسندوں کے درمیان ملیر سٹی میں ’تھڈو نالہ‘ پل کے قریب ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مشتبہ افراد، جن کے نام خالد اور عدیل بتائے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس کی موبائل پر بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ ان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ایس آئی یو کے ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق زخمی مشتبہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C