کراچی: گاڑی سے سابق کور کمانڈر جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش برآمد
👁️ 59 بار دیکھا گیا
کراچی: گاڑی سے سابق کور کمانڈر جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گاڑی سے سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خیابانِ سحر میں کار سے ایک لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔
لاش کی شناخت 80 سالہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے کی گئی اور ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت طبعی طور پر معلوم ہوتی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقع ہوئی۔
مظفر حسین عثمانی کراچی کے کور کمانڈر اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف رہے۔ وہ 1944 میں ہندوستان کے علاقے مراد آباد میں پیدا ہوئے اور ان کے خاندان نے 1947 میں پاکستان ہجرت کی۔
1966 میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاک فوج کی دو کورز (کراچی اور بہاولپور) کے کمانڈر رہے جس کے بعد ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے تک پہنچے۔
12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ جب آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے طیارے کا رخ نواب شاہ کی طرف موڑنے کا حکم دیا گیا تو کور کمانڈر کراچی جنرل مظفر عثمانی نے کراچی ائرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور پرویز مشرف کے طیارے کو نیچے اترنے دیا۔
پھر جنرل پرویز مشرف نے 2001 میں جنرل عثمان کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنا دیا تاہم کچھ ہی عرصے بعد طالبان اور افغانستان کے مسئلے پر ان کے جنرل پرویز مشرف سے اختلافات ہوگئے جس کے نتیجے میں آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل محمود احمد اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مظفر عثمانی کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔ جنرل مظفر عثمانی 2002 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C