20/July/2025

کراچی: حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

👁️ 273 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی:  حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

کراچی: حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) شہر قائد کے علاقے موچکو میں 17 جولائی کی شب حساس اداروں اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مارے جانے والوں میں طاہر شاہ شامل ہے، جو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور خودکش جیکٹ و بم بنانے کا ماہر تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق حکومت نے اس کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ طاہر کا تعلق فتنہ الخوارج نامی شدت پسند گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی، جس کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ وہ افغانستان میں مارا گیا تھا، تاہم اس کا قومی شناختی کارڈ پاکستان میں استعمال ہو رہا تھا۔ تفتیش پر پتا چلا کہ وہ بھی ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس کی تدفین افغانستان میں کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دوسرے دہشتگرد کی مکمل شناخت اور ممکنہ نیٹ ورک کی کھوج کے لیے دیگر صوبوں سے بھی معاونت لی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

 

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C