کراچی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار
👁️ 293 بار دیکھا گیا
کراچی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور مقامی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم "تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)" سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی، جو افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کر چکے ہیں اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے اور انہیں کراچی میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت انہیں بعد میں ٹارگٹ فراہم کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور منصوبہ بندی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C