کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کرنیوالی ماڈل نے معافی مانگ لی
👁️ 239 بار دیکھا گیا
کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کرنیوالی ماڈل نے معافی مانگ لی
لاہور (ڈیلی اردو) کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔
صالحہ امتیاز نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں نے ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کرتار پور گئی تھی’۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو مجروع کرنا نہیں تھا، تاہم اگر میں نے کسی کو دکھ پہنچایا ہے یا کسی کو لگتا ہے کہ میں ثقافت یا مذہب کا احترام نہیں کرتی تو میں معافی مانگتی ہوں۔
صالحہ امتیاز نے کہا کہ میں سکھ ثقافت، مذہب کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں سکھ برادری سے معافی مانگتی ہوں۔
واضح رہے کہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام سے گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی۔
فواد چوہدری نے ڈیزائنر اور ماڈل سے سکھ برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11792 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C