کررونا وائرس سے زیادہ خطرناک نیا وائرس سامنے آگیا
👁️ 95 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس سے زیادہ خطرناک نیا وائرس سامنے آگیا
بیجنگ (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ تباہی کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہ تھا کہ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ چین میں اٹھنے والے نئے وائرس کو ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق ہنٹا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے جبکہ دیگر 32 افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔
واضح رہے دنیاں بھر میں چار لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
چین کورونا وائرس نے چین کے بعد اٹلی سمیت پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی۔ جن میں ترقی یافتہ ممالک زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک ہنٹا وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے جس سے پہلے ہلاکت ہو چکی جبکہ 32 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C