کرم : فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 1 اہلکار ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے
👁️ 34 بار دیکھا گیا
کرم : فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 1 اہلکار ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے
کرم(ڈیلی اردو)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ وسطی کرم تھانہ مرغان کے علاقے مرغان تانگہ میں پیش آیا جہاں ٹل اسکائوٹس سے تعلق رکھنے والے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
دہشتگردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار نائیک مائب زادہ ہلاک جبکہ 3اہلکار لانس نائیک لیاقت، لانس نائیک اشتیاق اور لانس نائیک مسعود زخمی ہوگئے ۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور سرکاری املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C