10/December/2025

کرم میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک

👁️ 245 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک

کرم میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے تور غر میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے درویش گروپ کے کم از کم 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق 10 سے 15 دہشتگردوں نے تور غر سکیورٹی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 

ترجمان کے مطابق باقی حملہ آور اندھیرے اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C