کرم: پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرگئی، 8 افراد ہلاک، 37 زخمی
👁️ 184 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرگئی، 8 افراد ہلاک، 37 زخمی
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکز پاراچنار کے نواحی گاؤں پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جبکہ 37 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پارا چنار کے نواحی گاؤں پیواڑ میں گھر کے اندر شادی کی تقریب جاری تھی جس میں 100 افراد شریک تھے کہ اچانک مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے پیواڑ غنڈی خیل میں صوبیدار میر غلام کے گھر شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں شادی میں شریک خواتین بچے اور بچیاں ملبے تلے دب گئے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کی اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کیا اس دوران ریسکیو 1122 سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کے مطابق حادثے میں کم عمر بچوں اور بچیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو دلہنوں سمیت سینتیس سے زائد خواتین بچے اور بچیاں زخمی ہوگئی ہیں۔
اہلیان علاقہ کے مطابق ریٹائرڈ صوبیدار میر غلام ایک غریب شخص ہے اور ایف سی سے ریٹائرمنٹ کے بعد محنت مزدوری کرکے انتہائی مشکل حالات میں بیٹے کی شادی کروائی اور ایک کچے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے۔
انہوں نے حکومت سے ریٹائرڈ صوبیدار میر غلام اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کیساتھ بھر پور مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پیواڑ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ملبے سے نکال دیا اور ہسپتال پہنچا دیا۔
ڈی سی کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نےڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نےگاوں پیواڑ کے حادثے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی ڈپٹی کمشنر کرم نے پیرا میڈیکس سٹاف کو زخمیوں کیلیے ہرقسم کی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئے مزید برآں ڈی سی کرم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی pic.twitter.com/xHTWa5cBXk
— Deputy Commissioner Kurram (@DCKurram) November 18, 2020
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے بھی زخمیوں کیلئے خون کی امداد کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C