کرم: پاراچنار میں معدنیات پر قبائل کے درمیان تنازع، 5 افراد ہلاک
👁️ 80 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں معدنیات پر قبائل کے درمیان تنازع، 5 افراد ہلاک
پاراچنار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکز پاراچنار میں 2 قبائل کے درمیان معدنیات کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاراچنار میں اپرکرم بوغکئی گنداو دیہات کے 2 قبائل کے درمیان گزشتہ روز سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاڑہ چمکنی علاقے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد جان افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق چمکنی گنداو قبائل سے تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں احسان اللہ، راوف خان، محمد انور اور وسیم خان شامل ہے۔ اس کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں اور دو طرفہ بھاری اسلحہ کا استعمال جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معدنیات نکالنےکے تنازعے پر 5 افراد کے اغوا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان تنازع معدنیات راہداری پر پیش آیا ہے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور مقامی عمائدین فریقین میں فائربندی اور صلح صفائی کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کا کہنا ہےکہ جرگہ اور مزاکرات کے ذریعے مسئلےکے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C