کرم: پارا چنار امدادی سامان لے جانے والا قافلہ تاحال ٹل کے مقام پر موجود
👁️ 97 بار دیکھا گیا
کرم: پارا چنار امدادی سامان لے جانے والا قافلہ تاحال ٹل کے مقام پر موجود
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں 93 روز سے مرکزی شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث پاڑہ چنار کے لیے امدادی سامان لے جانے والا قافلہ چار روز سے ٹل کے مقام پر موجود ہے اور آگے بڑھنے کے لیے اجازت نامے کا منتظر ہے۔
حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے قافلے کو محفوظ راستا فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے کو محفوظ بناکر قافلے کو جلد روانہ کر دیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم کی مرکزی شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت کی جارہی ہے۔
کرم پولیس نے گاڑیوں سے علاقے میں اعلانات کیے ہیں کہ صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی ہو گی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح ضلع کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت جلسے، جلوس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔
ان اقدامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔ کئی علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی نفری میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے اعلانات اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد پاڑہ چنار میں جاری دھرنا معطل کردیا گیا ہے جبکہ بگن کے علاقے میں دھرنا اب مندروی منتقل کر دیا گیا ہے۔
’کیا اب ہم احتجاج بھی نہ کریں؟‘
بگن کے تاجر رہنما محمد شاہین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پابندی کے اعلانات کیے اور اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جبکہ دوسری جانب بگن میں بازار جل چکے ہیں، ہمارے گھر بھی جل چکے ہیں اور ان پر کوئی بات نہیں کرتا۔ ’تو کیا اب ہم احتجاج بھی نہ کریں؟‘
ان کا کہنا تھا کہ مندوری میں جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب کوہاٹ امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے کم از کم ایک مشر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انھیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ حاجی سیف اللہ خان نے فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھیں گذشتہ روز دو بجے کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ اور ’مجھے کچھ بتایا نہیں جا رہا کہ مجھے پولیس کی تحویل میں کیوں رکھا گیا ہے۔‘
تاہم کرم پولیس نے حاجی سیف اللہ خان سمیت کوہاٹ امن معاہدہ پر دستخط نہ کرنے والے عمائدین کو تحویل میں لیے جانے کی نہ تصدیق کی ہے نا ہی تردید۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C