کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
👁️ 283 بار دیکھا گیا
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
کرک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس اور انسدادِ دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) نے امان کوٹ، ٹیری کے پہاڑی سلسلوں اور مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، جس میں بھاری نفری جدید اور مہلک ہتھیاروں سے لیس تھی۔
یہ آپریشن امانکوٹ میں ایف سی اہلکاروں پر حالیہ دہشت گرد حملے اور علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا، جس کا مقصد امن دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔
کارروائی کے دوران ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے تین اہم کارندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہلہ بولتے ہوئے پہاڑوں میں قائم محفوظ مورچے تباہ کر دیے، جبکہ سہولت کاروں کے گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں تک دہشت گردوں کا پیچھا جاری ہے تاکہ انہیں قانون کے شکنجے میں لا کر قانون کی بالادستی قائم کی جا سکے۔
کرک پولیس نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلا امتیاز اور فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوامی سلامتی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C