کرک: ڈی ایس پی عمران الدین کے قتل میں مطلوب دہشتگرد شعیب عرف سیف الاسلام ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
کرک: ڈی ایس پی عمران الدین کے قتل میں مطلوب دہشتگرد شعیب عرف سیف الاسلام ہلاک
کرک (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ انتہائی مطلوب دہشتگرد شعیب عرف سیف الاسلام کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والا دہشتگرد ڈی ایس پی عمران الدین سمیت پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے کئی ہفتوں سے شعیب عرف سیف الاسلام کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ 24 نومبر کو اس کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے پر علاقے میں مربوط کارروائی کی گئی، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگرد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں شعیب عرف سیف الاسلام مارا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور کرک میں ڈی ایس پی عمران الدین کے قتل میں ملوث تھا۔ سکیورٹی ادارے اس کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی کئی ہفتوں سے نگرانی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2026 میں کرک کے علاقے چرپارہ میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عمران الدین خان، ایس ایچ او افضل اعوان اور دو دیگر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مذکورہ کارروائی ایک مشتبہ دہشتگرد کمانڈر قیصر اقبال کے ٹھکانے پر کی تھی، جہاں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک: ڈی ایس پی عمران الدین کے قتل میں مطلوب دہشتگرد شعیب عرف سیف الاسلام ہلاک
25/November/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران: زاہدان میں بی ایل اے کے مبینہ ٹھکانے پر مسلح حملہ، 15 کارندے ہلاک، 2 سے 3 افراد اغوا
25/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
25/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے پاس 90 جوہری وارہیڈز موجود ہونے کا تخمینہ، امریکی ماہرین کی رپورٹ میں دیمونا ایٹمی مرکز میں نئی تعمیرات کا انکشاف
25/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
تل ابیب: اسرائیل کا ایران پر کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کا الزام، حملے سے پہلے پروگرام روکنے کی دھمکی
25/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کا ایرانی سخت گیر رہنماؤں کو قتل کرنے کی تجویز پر غور، جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کا منصوبہ
25/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26517 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15736 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12041 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9437 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7695 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5751 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C