کشمیر کیلئے ہمدردی کے ساتھ امریکا کا عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کشمیر کیلئے ہمدردی کے ساتھ امریکا کا عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی قانون سازوں نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے جس سے امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے لیے دو طرفہ حمایت ظاہر ہوتی ہے۔
امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا وہیں امریکی حکومت نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرنے میں جھجک سے کام نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قانون ساز و ں نے بھارت پر زور دیا کہ مواصلاتی رابطوں کو بحال کرے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے انہیں اکٹھا ہونے اور احتجاج کرنے کی اجازت دے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بار بار ثالثی کی پیشکش کی۔اس ضمن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ جی 7 ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے وقت ایک مرتبہ پھر دہرائی گئی پیشکش سے اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن کو تشویش ہے کہ اگر صورتحال قابو نہ کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان ایک اور جنگ ہوسکتی ہے۔
امریکا کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو فوری طور پر جوہری تنازع میں تبدیل ہوجائے گی جس کا نتیجہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگا تاہم بھارتی وزیراعظم نے پھر بھی کشمیر کے تنازع پر ثالثی قبول کرنے سے انکار کردیا۔اس ضمن میں امریکا میں مقیم ایک کشمیری رہنما غلام نبی فائے کا کہنا تھا کہ ‘اگر 2 فریقین، جو براہِ راست ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کررہے، انہیں منسلک کرنا ثالثی نہیں تو پھر کیا ہے’؟
دوسری جانب امریکی حکام، تھنک ٹینک ماہرین اور میڈیا نمائندوں نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیاسی سفارتی حمایت فراہم کرنے پر پاکستان کو سراہا۔
تاہم جنوبی ایشیا کے میڈیا کے لیے واشنگٹن میں ہونے والی حالیہ بریفنگز کے دوران سینئر امریکی حکام نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال تشدد کی طرف گئی تو یہ حمایت فوری طور پر غائب ہوجائے گی۔اسی قسم کی ایک بریفنگ میں سینئر امریکی عہدیدار نے پاکستان پر زور دیا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے اپنے اہداف کو ترجیح دے۔
امریکی اسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ ایلس ویلز کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے بارے میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں خدشات پاکستانی حکام تک پہنچا دیے ہیں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عسکری گروہوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے پائیدار، ناقابل واپسی اور مصدقہ اقدامات مثلاً دہشت گرد تنظیموں کے اراکین اور قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘سب سے اہم یہ کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی روکنے کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کرے، ظاہر ہے کہ ہم نے دیکھا کہ کشمیری عوام اور پاکستان کے لیے 1989 پلے بک ناکام رہی۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ‘امریکا نہیں چاہتا کہ خطے میں عسکریت پسندی کی لہر دوبارہ اٹھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C