کلاچی آپریشن: ہلاک 5 دہشت گردوں کی شناخت، 50 لاکھ سر کی قیمت والے لشکر جھنگوی کے کمانڈر شامل
👁️ 90 بار دیکھا گیا
کلاچی آپریشن: ہلاک 5 دہشت گردوں کی شناخت، 50 لاکھ سر کی قیمت والے لشکر جھنگوی کے کمانڈر شامل
اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے ساتھ مقابلے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد اسماعیل بنگلی بھی شامل ہے۔ اسماعیل بنگلی لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر تھا۔ پنجاب حکومت نے اُس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
فورسز کے آپریشن میں دیگر ہلاک ہونے والے جن دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے ان میں محمد جاوید ولد غلام فرید سکنہ پکہ ملانا ڈیرہ اسماعیل خان، حسیب الرحمان ولد حفیظ الرحمان سکنہ تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان اور محمد عبداللہ ولد اللہ دتہ سکنہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان اور 18 سالہ خاتون دہشت گرد شریفاں بی بی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈز کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ اور بارود میں استعمال ہونے والے اجزاء برآمد ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 261 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C