کندھار سے جنوبی وزیرستان تک: افغان خودکش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
👁️ 443 بار دیکھا گیا
کندھار سے جنوبی وزیرستان تک: افغان خودکش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا، گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی۔
گرفتار خودکش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ گئے۔
خودکش بمبار نعمت اللہ کندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کر رہا ہے اور افغانستان کے صوبے کندھار کا رہائشی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔
خودکش بمبار نے کہا کہ پھر لالے ژے کے علاقے بروند (جنوبی وزیرستان) گئے جہاں طالبان کا مرکز تھا، ہمارا کمانڈر عمر حماس تھا جو خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا۔
مزید بتایا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی تربیت لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے اور یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خودکش حملہ کرنا ہے۔
خودکش بمبار نے مزید بتایا کہ ہمارے گروپ میں 20 نوجوان شامل تھے جن کی عمریں 18، 20 اور 22 سال تھی۔
خودکش بمبار نے کہا کہ میں نے تربیت کے دوران وہاں اذان کی آواز سنی، مجھے احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے اس پر خودکش حملہ کرنا حرام ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں، مذہبی ذہن سازی کے ذریعے ان کم عمر نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سر گرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C