کوئٹہ خودکش حملے کیخلاف احتجاج، پولیس نے 60 مظاہرین گرفتار کر لیے
👁️ 333 بار دیکھا گیا
کوئٹہ خودکش حملے کیخلاف احتجاج، پولیس نے 60 مظاہرین گرفتار کر لیے
کوئٹہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بلوچستان میں ایک حالیہ خودکش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران پیر کے روز پولیس نے کم از کم 60 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کے غریب ترین صوبے بلوچستان میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے حملے کے خلاف ہونے والی ہڑتال کے دوران مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرے۔ مظاہرین ریاستی ردعمل پر بھی سوال اٹھا رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
یہ مظاہرے 2 ستمبر کو کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سیاسی ریلی میں ہونے والے بم دھماکے کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ نے کوئٹہ کے ایک اسٹیڈیم کی پارکنگ میں کیے جانے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جہاں بی این پی کے سینکڑوں حامی ایک ریلی کے لیے جمع تھے۔ اس واقعے میں اس حملے میں 15 افراد جان سے گئے تھے۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ریاستی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ''کیا اس کی ذمہ دار ریاست نہیں؟ کیا ریاست کا فرض نہیں تھا کہ ان بے گناہوں کو تحفظ فراہم کرتی؟‘‘
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے سڑکیں بلاک کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا۔
سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد بلوچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ مظاہرین کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ پرامن احتجاج ان کا حق ہے، لیکن عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے یا کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس دوران صوبے کے ایک درجن سے زائد شہروں میں کاروبار بند ہے۔
بلوچستان، جو ایران اور افغانستان کی سرحد پر واقع ہے، طویل عرصے سے شورش اور دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ یہاں اسلامک اسٹیٹ خراسان، آئی ایس پاکستان اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کی جانب سے حملے معمول بن گئے ہے۔ بلوچستان، جو پاکستان کا سب سے بڑا اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ''ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکیٹر‘‘ یا انسانی ترقی کے اشاریوں کے اسکور کارڈ پر سب سے پیچھے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3980 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C