کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکا، ایف سی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 151 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکا، ایف سی اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے۔
پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا، بعد ازاں کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
ایدھی انچارج کوئٹہ محمد ذیشان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ، سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ دھماکا ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کہ زد میں آکر گاڑی میں موجود ایف سی ڈرائیور زخمی ہوا جنھیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔
پولیس سرجن بی اہم سی ڈاکٹر علی مردان کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے جنھیں اس وقت طبی امداد دی جارہی ہے، تاہم بعد میں زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C