کورکمانڈر کانفرنس : جنگ مسلط کرنے کی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
کورکمانڈر کانفرنس : جنگ مسلط کرنے کی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا
پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کی جانب سے اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔‘
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران اس بارے میں بھی بات ہوئی کہ انڈین فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں، جس کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C