کوہاٹ: پولیس اور سی ٹی ڈی کے اپنے اہلکار ہی دہشت گرد نکلے، سنسنی خیز انکشافات
👁️ 600 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس اور سی ٹی ڈی کے اپنے اہلکار ہی دہشت گرد نکلے، سنسنی خیز انکشافات
واشنگٹن (ش ح ط ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں دو بارودی دہشت گرد اہلکار گرفتار کر لیے گئے، جو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے روابط رکھتے تھے۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس پی سی ٹی ڈی سعادات خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک کوہاٹ پولیس کا سپاہی سراج اور دوسرا سی ٹی ڈی کا اہلکار فریدون شامل ہے۔ دونوں نہ صرف دہشت گرد بلکہ کالعدم تنظیم کے سہولتکار بھی ہیں۔
آر پی او کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں، پولیس کے دس سینئر افسران، پولیس لائنز کی مسجد (پشاور پولیس لائن حملے کی طرز پر)، تھانہ سی ٹی ڈی اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بم دھماکوں کے علاوہ چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے اور عدالت سے ان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ دونوں بارودی دہشت گرد اہلکاروں سے مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C