13/April/2026

کویت میں دہشت گردی الزام میں 5 سابق اراکین پارلیمان سمیت 24 افراد گرفتار

👁️ 166 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کویت میں دہشت گردی الزام میں 5 سابق اراکین پارلیمان سمیت 24 افراد گرفتار

کویت میں دہشت گردی الزام میں 5 سابق اراکین پارلیمان سمیت 24 افراد گرفتار

کویت سٹی (ڈیلی اردو) خلیجی عرب ریاست کویت میں دہشت گردی کے لیے مالی وسئل مہیا کرنے کی کارروائیوں کی چھان بین کے دوران پانچ سابق اراکین پارلیمان سمیت 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

کویت سٹی سے اتوار 12 اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران جنگ کے دوران جب ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے اپنی سرزمین پر فضائی حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف اور خلیجی عرب ریاستوں میں مقامی اور امریکہ کے اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے شروع کر دیےتھے، کویت اور دیگر خلیجی ریاستوں نے اپنے ہاں اس بارے میں تفتیش شروع کر دی تھی کہ ایسے کون کون سے ادارے یا افراد ہو سکتے تھے، جو مبینہ طور پر ایران کی مدد کر رہے ہوں یا جن کے تہران کے ساتھ رابطے ہوں۔

 

اس سلسلے میں ہفتہ 11 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات گئے جاری کردہ ایک بیان میں کویتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ اس خلیجی امارات میں ’’دہشت گردی کے لیے مالی وسائل مہیا کرنے کے الزام میں، داخلی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے شبے میں اور ریاستی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے الزام میں 24 ایسے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے دہشت گرد عناصر یا تنظیموں کے ساتھ مبینہ رابطے تھے۔

 

کویتی وزارت داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ دہشت گردی کی کوشش کرنے والے ادارے یا ممالک کون سے تھے۔ تاہم یہ کہا گیا کہ 24 ایسے شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی کویتی شہریت منسوخ بھی کر دی گئی ہے اور ان سب کے پاس ایسے مالی وسائل تھے، جن کا تعلق غیر قانونی سرگرمیوں سے تھا۔

 

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان دو درجن گرفتار شدگان میں پانچ سابق اراکین پارلیمان بھی شامل ہیں۔

 

ایک وزارتی بیان کے مطابق دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ’’ایسی منظم سرگرمیوں کا حصہ تھی، جس دوران مختلف مذہبی بہانوں سے رقوم جمع کی جاتی تھیں۔‘‘

 

’’بعد ازاں یہ رقوم مبینہ طور پر باہر سے ملنے والی ہدایات کے مطابق بیرون ملک منتقل کی جانا تھیں۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C