کیف میں روسی میزائل حملہ، یوکرینی کابینہ کی چھت و بالائی منزلیں تباہ
👁️ 287 بار دیکھا گیا
کیف میں روسی میزائل حملہ، یوکرینی کابینہ کی چھت و بالائی منزلیں تباہ
کیف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرین کے وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو نے بتایا ہے کہ روس کے حملوں میں پہلی بار یوکرین کی حکومت کی مرکزی کابینہ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملوں کے باعث عمارت کی چھت اور بالائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور فائر فائٹرز موقع پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب، حکام نے بتایا کہ کیف میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر روسی حملے کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک نوجوان خاتون ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں تیسرے شخص کی تلاش کر رہی ہیں۔
مزید برآں، نووپاولیوکا گاؤں میں ایک خاتون کو روسی حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق، روس کی تازہ ترین کارروائی میں 800 سے زائد ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد قرار دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C