کینیڈا: مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا
👁️ 190 بار دیکھا گیا
کینیڈا: مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا
کیوبک (ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے 29 سالہ الیگزینڈر ہسونیٹ کو 6 افراد کے قتل اور اقدام قتل کے دیگر مقدمات میں عمر قید کی سزا سنا دی، ملزم 40 سال بعد پیرول پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کو 150 سال قید کی سزا کی استدعا کی گئی تھی جسے جج نے مسترد کر دیا۔
ملزم کے خلاف 246 پیجز پر مشتمل فیصلہ 6 گھںٹے میں پڑھ کر سنایا گیا، فیصلہ سننے کے بعد عدالت میں موجود 29 سالہ ملزم کے اہل خانہ اور دوست جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد نے 2017 میں کینیڈا کے شہر کے کیوبک کی ایک مسجد میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کر دیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، مسلمان کمیونٹی ہماری سوسائٹی کا اہم حصہ ہے، اس طرح کے حملوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ 3 حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی نمازیوں پر فائرنگ کر دی، ععینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مسجد میں 40 افراد موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C